حیدرآباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی جو ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے تنگ آچکی تھی ۔ پولیس ذر ائع کے مطابق 21 سالہ پرگتی جو بی ٹیک میں زیرتعلیم تھی ۔ لنن نگر علاقہ کی ساکن تھی جب لڑکی مالی پریشانیوں کے سبب ملازمت کرنا چاہتی تھی اور ملازمت کی تلاش میں تھی جس میں ناکامی کے بعد اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔