میراڈونا اور زیڈان کی صف سے میسی محروم

ریوڈی جینیرو۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فائنل میں ارجنٹینا کو جرمنی کے خلاف 1-0 کی شکست میں نہ صرف لیونل میسی کی ٹیم کو عالمی چمپیئن بننے سے محروم کردیا بلکہ بارسلونا کیلئے درجنوں گولس اسکور کرنے والے میسی ارجنٹینا کے سابق عظیم کھلاڑیوں پلے اور ڈیگومیراڈونا کے علاوہ رونالڈو اور زین الدین زیڈان کی صف میں شامل ہونے سے بھی محروم ہوگئے کیونکہ یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے فائنل میں ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول اسکور کرنے کے علاوہ کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ دریں اثناء میسی کو بھی جرمنی کے خلاف ایک موقع دستیاب تھا کہ وہ گول اسکور کرتے ہوئے نہ صرف 1990ء میں جرمنی کے خلاف کوئی شکست کا حریف ٹیم سے حساب برابر کریں بلکہ ٹیم کو چمپیئن بھی بنوائے۔