بیونس ایرس۔30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے سابق فٹبال اسٹار ڈیگومیراڈونا نے اپنی گرل فرینڈ روکیو اولیوا کے خلاف سرقہ کی شکایت درج کروائی ہے جب اس نے فٹبال کھلاڑی کے خلاف ایک ویڈیو جاری کیا ۔ میرا ڈونا کی جانب سے اپنے خلاف سرقہ کی شکایت پولیس میں درج کروانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اولیوا نے ارجنٹینا کی ٹیلی ویژن سے کہا کہ میں نے میرا ڈونا نے گفتگو کی تھی اور انہوں نے میرے خلاف شکایت درج کردی ہے ۔ 22سالہ اولیوا کا 53سالہ میراڈونا کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے ۔ میرا ڈونا فی الحال اسپورٹس کی تشہیر کیلئے دبئی میں ہیں جبکہ اولیوا نے ایک ویڈیو دکھایا ہے جس میں فٹبال کھلاڑی ان پرحملہ کررہے ہیں اور وہ ٹھہرو کہہ رہی ہیں۔