جمعرات , دسمبر 12 2024

میدک کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں

سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ کلکٹر کا اجلاس
میدک۔/17 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر ضلع کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں الیکشن کمیشن کے احکامات پر ضلع کلکٹر کے دھرما ریڈی کی زیر صدارت مقامی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کلکٹر نے کہا کہ تمام وفادار پارٹی کے قائدین کو چاہیئے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے اپنے ایجنٹس کا انتخاب کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق جدید قائم کردہ گرام پنچایتوں پر پولنگ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سطح پر قائم شدہ پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سطح پر قائم شدہ پولنگ اسٹیشنوں پر اگر رائے دہندوں کی تعداد 1200 سے زائد ہو تو پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس طرح اربن علاقوں میں رائے دہندوں کی تعداد 1400 سے متجاوز ہونے کی صورت میں علحدہ پولنگ بوتھ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک میں 6 اور حلقہ اسمبلی نرسا پور میں 8 پولنگ مراکز کا اضافہ ہوگا۔ اس اجلاس میں ڈی آر او راملو، آر ڈی او میدک ایم ناگیش، آر ڈی او نرسا پور مسٹر وینکٹیشورلو، تحصیلدار یادگیری، منوہر چکراورتی، ٹی آر ایس قائد مسٹر سی ایچ نرسملو، صدر ٹاون کانگریس مسٹر جی انجیلو گوڑ، سی پی ایم قائد مسٹر ملیشم، مسٹر گوپال کرشنا، خلیل پرویز اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT