میدک میں ہریتا ہرم پروگرام کا انعقاد

میدک ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک ٹاؤن کے ڈی ایس پی دفتر کے احاطہ اور رورل پولیس اسٹیشن ، ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے علاوہ میدک ایر ہاسپٹل میں شجرکاری کی گئی ۔ ٹاؤن میں انجام دیئے گئے ہریتا ہرم پروگرام میں ڈی ایس پی میدک مسٹر ناگارجن ، سرکل انسپکٹرس راما کرشنا ، سائی ایشور گوڑ ، سب انسپکٹر ایلیا ، سپرنٹنڈنٹ ایریا ہاسٹل ڈاکٹر پی سی شیکھر ، ڈاکٹر شیوا دیال ، ڈاکٹر نوین ، ڈاکٹرارمنا صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکاراجن گوڑ ، ڈپٹی چیرمین رائی اشوک کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راو ، تحصیلدار جناب امین الدین ، بلدی کونسلرس مسرز آر کے سرینواس ، اے نرسملو ، چندراکلا ، گنگادھر ، سید صادق ، سید منیر الدین کے علاوہ رکن ضلع پریشد شریمتی لاوانیا ریڈی ، چیرپرسن شریمتی لکشمی ، لنگاریڈی ، محمد فاضل ، سریکانت ، جیون راؤ بھی موجود تھے ۔