میدک میں پھانسی لیکر نوجوان کی خودکشی

میدک ۔30مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے ترکاری مارکٹ کے قریب ایک 40سالہ شخص سدھاکر بیوی کے میکہ سے عدم واپسی پر دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لے کرخودکشی کرلی ۔ متوفی کو دو لڑـکیاں ہیں ۔ پولیس میدک ٹاؤن مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی کی ۔ اس طرح ایک اور واقعہ میں میدک کے قریبی منڈل چیگنٹہ کے کرنل پلی میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی شریک حیات اور ایک سالہ معصوم بچی کو کھیت میں لے جاکر کیروسین چھڑک کر جلا دیا ۔ ماں بیٹی کا میدک ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی ۔

برقی شاک سے ایک شخص ہلاک
بھیمگل۔30مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الکٹرک شاک کی وجہ سے راجنا عمر 50سال برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پانی کے ٹینکر کی وجہ سے وائرکٹ ہونے کی وجہ سے ٹینکر میں شاک آگیا ۔ پانی کے ٹینکر کو چھونے کی وجہ سے برسرموقع یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ متوفی کی عمر 50سال ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ یہ شخص سرکنڈہ منڈل میدارم کا رہنے والا تھا ۔