میدک ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی این جی اوز بھون میدک پر آر ڈی او میدک و اسپیشل آفیسر بلدیہ محترمہ ونجادیوی کی صدارت میں 30 مارچ کو منعقد شدنی انتخابی عہدیداروں اور دیگر پولنگ عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی جماعتوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر پرسیڈنگ آفیسرس کو ای سی آئی ایل کے انجینئرس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشن کے آپریٹنگ کے علاوہ فنی تربیت دی ۔ میدک کو آئے ہوئے انجینئرس میں جناب محمد حاجی میاں ، ایم اے آر انصاری ، محمد یوسف الدین شامل تھے ۔ جنہوں پریسڈنگ آفیسرس کو ای وی ایم مشن آن آف کا طریقہ کار کنٹرول یونٹ ، بیالٹ یونٹ کے آپریٹنگ کا طریقہ کار ، بیاٹری کی تبدیلی سے متعلق تربیت دی ۔