میدک۔/31جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع کے موظف ملازمین کا ایک اہم اجلاس صدر ضلع پنشنرس اسوسی ایشن مسٹر جگدیش چندرا کی زیر قیادت دفتر پنشنرس سماج واقع احاطہ دفتر آر ڈی او پر یکم فبروری 2 بجے دن منعقد کیا جائے گا۔ جنرل سکریٹری ڈسٹرکٹ موظف اسوسی ایشن مسٹر شیام سندر نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے تمام وظیفہ یابوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔