میدک میں پلس پولیو پروگرام کا کامیاب انعقاد

میدک ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاؤن میں پلس پولیو پروگرام کامیاب رہا ۔ اس پروگرام پر عمل آوری کیلئے سارے ٹاون میں 32 مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ علاوہ ازیں دو موبائیل ٹیم کو بھی سرگرم کیا گیا تھا ۔ شام 5.30 بجے تک ٹاؤن میں 6292 بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی ۔ آنگن واڑی ورکرس نے محکمہ صحت کے عملہ کو مکمل تعاون دیا ۔ جس کی وجہ سے ٹارگٹ سے زیادہ بچوں کو خوراک پلائی گئی ۔ مشن کمپاؤنڈ کے علاوہ نیو بس اسٹیشن اور اولڈ بس اسٹیشن پر بھی علحدہ مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ ایریا ہاسپٹل مسٹر پی سی شیکھر نے ایریا ہاسپٹل میں پروگرام کا آغاز کیا ۔ حلقہ اسمبلی میدک کے دیگر منڈلوں پاپنا پیٹ ، چناشنکرم پیٹ پر بھی پولیو خوراک پلائی گئی ۔