میدک /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کی بھاری اکثریت کیس اتھ شاندار کامیابی پر میدک ٹاون ٹی آر ایس کی صفوں اور محبان تلنگانہ میں بڑی جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی میدک ٹاون ٹی آر ایس کے زیر اہتمام فتح ریالی نکالتے ہوئے ٹاون کے رام داس سرکل ، اور اولڈ بس اسٹیشن ریونیو آفیس پر آتش بازی کی گئی ۔ ٹی آر ایس کارکنوں نے آپس میں بغلگیر ہوتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ جشن فتح وائس چیرمین بلدیہ مسٹر ڈی اشوک کی قیادت میں منایا گیا ۔ مسٹر اشوک نے ٹی آر ایس کی کامیابی کو سارے تلنگانہ کی عوام کی فتح قرار دیا ۔ اس موقع پر بلدی کونسلرس جے گائیتری ، ایم اے حمید ،ایم اے سلام ، چندرا کلا ، وجئے لکشمی ، مایا ملیشم ، وی سلوچنا ، سید صادق ، ایم گنگادھر کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔