میدک /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون میں محکمہ آبپاشی کے سب ڈیویژن اور اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئیر کے دفتر کی جدید تعمیر شدہ عمارت کا مقامی ایم ایل اے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ محکمہ آبپاشی کے ڈیویژن کے دفتر کے عقب میں تعمیر کردہ اس عمارت کی تعمیر کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار صرف کئے گئے ۔ محترمہ پدما دیویندر ریڈی نے اپنے اس دورہ کے موقع پر دفتر ایگزیکیٹیو انجینئیر آبپاشی کا معائنہ کرنے کے علاوہ پوری کھلی اراضی کا بھی تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے میدک ٹاون کو ضلع ہیڈ کواٹر کا درجہ حاصل ہونے کے بعد دفتر کلکٹریٹ کی تعمیر کیلئے درکار اراضی سے متعلق موجود انجینئیرس سے مشاورت بھی کی ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئیر اریگیشن مسٹر سریندر اور مہتمم آبپاشی مسٹر ایسیا ڈی ای ای مسٹر سریش بابو اسسٹنٹ انجینئیر مسٹر سرینواس گوڑ ، سپرنٹنڈنٹ آبپاشی ڈیویژن مسٹر بھوپال ریڈی چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، رکن ضلع پریشد شریمتی لاوانیا سرینواس بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء ریاستی ڈپٹی اسیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت مشن کاکتیہ اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے ریاست کے تمام چھوٹے بڑے آبی پراجکٹ کی تعمیر نو کے ساتھ مرمتی کاموں کا آغاز کررہی ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے تحت میدک منڈل کے ستیا نگر میں واقع چھوٹے آبپاشی پراجکٹ گونڈواگو کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی منڈل کے ستیا نگر سڑک کو 44 لاکھ کے صرفہ سے بی ٹی روڈ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرہتا ہارم کے تحت میدک منڈل میں 40 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پر چیرمین پی اے سی ایس مسٹر ستیہ وردھن راؤ ایم پی پی میدک ویاپناپیٹ شریمتی لکشمی ، شریمتی پویترا رکن ضلع پریشد لاوانیا کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین مسرز بابو راؤ ، وینکٹ سائی ، وشنو وردھن ریڈی ، بالاگوڑ اور گرومورتی بھی موجود تھے ۔ میدک منڈل کے مختلف مقامات پر 2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدنی بی ٹی سڑکوں کے کاموں کا ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ا یم پدما دیویندر ریڈی نے آغاز کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وینکٹاپور ٹرک ، ملاگٹہ سے شیوا اے پلی ، پی کوٹیال سڑک اور پلی کوٹیال سے ویلندرتی سڑک پر بالانگر کراسنگ روڈ کے علاوہ تمکاپلی تا راج پلی سڑک کو بی ٹی سڑکوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں تمکاپلی تانڈہ میں واٹر سپلائی کیلئے پائپ لائین کی تنصیب کیلئے بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مقامی قائدین مسرز محمد فیاض علی ، وشوم ، نونیتا ، ہیماوتی ، گٹیا ، پربھاکر ، سرینواس ریڈی ، جئے رام ریڈی ، یادگیری ، سرینواس ریڈی بھی موجود تھے ۔