میدک میں صدور مدرسین کا کل اجلاس

میدک۔/25 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر میدک راجی ریڈی کے مطابق 27جولائی کو 1-30 بجے ضلع میدک کے مدارس کے ہیڈ ماسٹرس کا ایک ضروری اجلاس ضلع مہتمم تعلیمات کی زیر صدارت ضلع کلکٹریٹ آڈیٹوریم پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء ، ہیڈ ماسٹرس کو چاہیئے کہ اپنے مدارس کے انسپائر نامنیشن سے متعلق طلبہ کی تفصیلات ، اسکول پر سرکاری اساتذہ کی تفصیلات، طلبہ کے اسٹرولیمنٹس کی تفصیلات اور سال 2018 میں منعقدہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اور سپلیمنٹری امتحانات کی تفصیلات ساتھ لے آئیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کا اجلاس
میدک۔/25 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ ریٹائرڈ ایمپلائز کا ایک ضروری اجلاس 27جولائی کو 11 بجے دن بمقام دفتر پنشنرس سماج واقع احاطہ دفتر آر ڈی او پر منعقد کیا جارہا ہے۔ صدر وظیفہ یاب اسوسی ایشن ضلع میدکو معتمد مسرز این جگدیش چندر، ایس شیام سندر نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے ضلع کے تمام عہدیداران ، ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن اور منڈل سطح کے تمام عہدیداروں سے شرکت کرنے کی خواہش کی ہے۔