میدک /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ٹی سی ڈپو میدک میں روڈ سیفٹی ویک کے انعقاد عمل میں لائے جانے کی اختتامی تقریب کے دوران ڈپو میدک میں برسر خدمت تین ڈرائیورس کو ان کی 25 سال سے زائد خدمات کے دوران حادثات سے پاک خدمات انجام دینے پر خصوصی ایوارڈس عطا کئے گئے ۔ جس میں جناب محمد امجد علی کو انعام اول ، مسرز بی ایس گوڑ ، کشن کو علی الترتیب دوسرا اور تیسرا انعام پیش کیا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت اسٹسنٹ ڈی ایم مسٹر نوین یادو نے کی ۔ جبکہ بحیثیت مہمانان خصوصی ڈی ایس پی میدک مسٹر راجہ رتنم نے شرکت کی ۔ مسٹر رتنم کے ہاتھوں ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ڈسٹرکٹ سیفٹی انسپکٹر مسٹر وائی وی راؤ میکانیکل فورمین شراون کمار نے ایوارڈس یافتہ ڈرائیورس کو حادثات سے پاک ڈرائیونگ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ٹی ایم یو صدر میدک مسٹر ایم آر کے راؤ ریجنل صدر ٹی ایم یو میدک ریجن مسٹر پی ایس ریڈی اور سنگھمیشور بھی موجود تھے ۔