میدک میں جلسہ شب برأت کا انعقاد

مختلف مقامات پر علماء کرام کے خطابات

میدک15جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شب برات میں اللہ تبارک وتعالیٰ بے شمار لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں اوراللہ رب العزت اس رات کو آسمانِ دنیا پر تشریف لاکر یہ سوال کرتے ہیں کہ ہے کوئی مجھ سے مغفرت چاہنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں، ہے کوئی مجھ سے روزی کا طلبگار کہ میں اسے روزی عطا کروں ،یہ اللہ کا ہم پر کتنا بڑا کرم ہے اس شب کی ہم میں سے ہر ایک کو قدر دانی کرتے ہوئے عبادتوں میں مصروف ہوکر اور خوب گڑ گڑا کر باری تعالیٰ کو مناکر اپنی آخرت سنوارلینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ نے ٹائون کے مسجد ِ اعظم پورہ میںصدر کمیٹی مسجد ہذا الحاج سید غوث محی الدین عرف فقیر پاشاہ کی صدارت میں منعقدہ جلسہ شب برات کے موقع پر عوام کے ایک کثیر اجتماعسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اس عظیم رات کو بھی لوگ گپشپ کی نظر کرتے ہوئے غیبتوں کے علاوہ طرح طرح کی برائیوں اور گناہوں کے ارتکاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس رات کی صحیح معنیٰ میں قدر دانی کرے۔جلسہ کا آغاز حافظ محمد فصیح الدین کی قرات اور محمد عثمان خان ولد محمد عمر خان کی نعت سے ہوا۔حافظ محمد یٰسین مدنیؔ،حافظ فاروق مدنیؔ،حافظ خواجہ حفیظ اللہ مدنیؔ نے تلاوت ِ یٰسین فرمائی۔اس جلسہ میں مولانا میر عابد اللہ ندوی ؔ استاذ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس رات کی فضیلت کئی احادیث سے ثابت ہے اس رات کے بارے میں ہے کہ جو بندہ اس رات اللہ سے جو بھی مانگے گا اللہ رب العزت وہ اس بندہ کو ضرور عطا فرماتے ہیں۔ٹائون کے جامع مسجد میں جلسہ شب برات کی صدارت صدر کمیٹی مسجد ہذا جناب سید اعجاز احمد جوہر یؔ نے کی۔اس مسجد میں جلسہ شب برات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب حسن الدین صدر المفتی جامعۃ المومنات نے خطاب کرتے ہوئے فضائل ِ شب برات بیان کئے۔جلسہ کا آغا ز امام وخطیب جامع مسجد جناب حافظ سید خواجہ معیز الدین کی قرات اور محمد شاہد اور محمد مظفر علی کی نعت سے ہوا۔ٹائون کے مسجد محمدیہ دائرہ جلسہ شب برات سے خطاب کرتے ہوئے استاذ مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم جناب حضرت مولانا سید حسن محمود قاسمیؔ امام وخطیب مسجد ہذا نے شب برات کی اہمیت سے سامعین کو واقف کروایا۔جلسہ میں مولانا سید حسن قاسمیؔ،محمد عبد الجبار،محمد عبد الستار نے یٰسین کی تلاوت کی۔جلسہ کا آغاز محمد عبد الرحیم کی قرات محمد عبد اللہ کی نعت سے ہوا۔صدر کمیٹی مسجد ہذا جناب عبد القادر نے جلسہ شب برات کی صدارت فرمائی۔ٹائون کے محلہ رحیم آباد کی مسجد میں جلسہ کی صدارت جناب فرحت اللہ حسینیؔ نے کی۔جلسہ کا آغاز محمد سمیر کی قرات اور محمد اشفاق احمد نے نعت سے ہوا۔جلسہ کو حافظ سید شفیع اللہ حسینی نے مخاطب کیا۔یٰسین کی تلاوت محمد اظہر الدین،سید شفیع اللہ ،فرحت اللہ حسینی ؔ نے فرمائی۔مسجد مکّہ این ایس ایف میں جلسہ کی صدارت صدر کمیٹی مسجد ہذا جناب محمد رفیع الدین اور جلسہ کی نگرانی جناب محمد مختار خان نے کی۔جلسہ کو حافظ محمد عمر نے مخاطبکیا۔ٹائون کے محلہ رشید کالونی کی مسجد ِ رشیدیہ میں جلسہ کی صدارت صدر کمیٹی مسجدہذا جناب شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ نے کی۔جلسہ کا آغاز حافظ محمد اشفاق کی قرات اور محمد مستان علی کی نعت سے ہوا۔مولانا اشرف نے جلسہ کو مخاطب فرمایا۔امام وخطیب مسجد ہذا جناب حافظ سید خلیل الدین نے جلسہ کی نظامت فرمائی۔ٹائون کے محلہ دارا لسلام پلّیڈی میں واقع مسجد قاضیان میں جلسہ کی صدارت صدر کمیٹی مسجد ہذا جناب محمد نثار احمد نے کی۔جلسہ کا آغاز محمد صوفیان کی قرات اور محمد عظیم الدین کی نعت سے ہوا۔جلسہ کو مولانا مطیع الرحمن اور مولانا اشرف نے مخاطب کیا۔جلسہ میں خواجہ ناظم الدین مدنیؔ میر معین الدین عدنان مدنیؔ ،محمد فصیح اللہ طٰہٰ نے تلاوت ِ یٰسین شریف کی۔ٹائون کے محلہ فتح نگر چمن کی مسجد ولی شاہ ؒ میں جلسہ کی صدارت صدر کمیٹی مسجد ہذا جناب محمد الطاف حسین نے کی۔جلسہ کو مولانا محمد برکات احمد ندوی نے مخاطب کیا۔ٹائون کے مسجد قوۃ الاسلام میں جلسہ کو محمد عبد السمیع قاسمی،ؔاور محمد خواجہ شریف منہاجیؔ نے مخاطب فرمایا۔ٹائون کے محلہ جمبی کنٹہ میں واقع مسجد حقّانی میں مولانا میر عابد ندویؔ ،اور امام وخطیب مسجد ہذا جناب محمد جابر نے جلسہ کو مخاطبکیا۔جلسہ کی صدارت خازن مسجد ہذا جناب محمد دستگیر نے کی۔ٹائون کے محلہ ہائوزنگ بورڑ میں واقع مسجد میں حافظ محمد اطہر عدنان مدنیؔ نے جلسہ شب برات کے فضائل بیان کئے۔ٹائون کے محلہ گاندھی نگر میں واقع مسجد میں مولانا محمد ذاکر حسین نے جلسہ شب برات سے خطاب کرتے ہوئے سامعین کو اس رات کی اہمیت سے روشناس کروایا۔علاوہ ازیں ٹائون کے دیگر مساجد اور اسی طرح اطراف واکناف کے دیہاتوں میں واقع مساجد میں جلسہ شب برات بڑے اہتمام سے منایا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس گودھرو کی نگرانی میں ٹائون کے تمام مساجد اور اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کا بھاری بندوبست رہا۔