میدک میں آزاد امیدوار محمد مشتاق احمد کی انتخابی مہم

میدک8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مشتاق احمد آزاد امیدوار حلقہ پارلیمان میدک نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میدک ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ وہ ٹاون کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ کے استعمال کی اپیل کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا انتخابی نشان ’’فروٹ باسکٹ ‘‘ ہے ۔ ان کے ہمراہ مسرز محمد محبوب ،ایم اے رشید کے علاوہ دیگر ساتھی موجود تھے ۔ قبل ازیں امیدوار مشتاق احمد نے ٹاون کے کرٹسل گارڈنس میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کی ۔