میدک میں آج کانگریس امیدوار سنیتا لکشما ریڈی کا انتخابی جلسہ

میدک یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹاون کانگریس اقلیتی سیل مسٹر میر برکت علی احسان اور جنرل سکریٹری مسٹر ایم اے ذوالفقار حمایت نے کہا کہ حلقہ لوک سبھا میدک کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی امیدوار محترمہ وی سنیتا لکشما ریڈی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی یقینی ہے ۔ ان قائدین نے کہا کہ پارٹی امیدواروں سنیتا لکشما ریڈی کا انتخابی جلسہ 2 ستمبر کو 3 بجے دن میدک کے مایا گارڈنس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کی صدارت سابق ایم ایل اے ترجمان اعلی ضلع کانگریس میدک مسٹر پی ششی دھر ریڈی کریں گے ۔ اس جلسہ میں سابق ریاستی وزراء ایم ایل سی محمد علی شبیر ، ایم ایل اے گدوال محترمہ ڈی کے ارونا ، ایم ایل اے کوداڑ محترمہ ہیماوتی اتم کمار کی شرکت ہوگی ۔