ڈربی۔ 27جون (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے مسلسل ساتویں مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز بنا کر نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ وہ ویمنز کرکٹ میں پہلی کھلاڑی ہیں جو یہ کارنامہ انجام دے سکیں۔ الیزے پیری، شارلوٹ ایڈورڈز اور لیزے ریلر بھی ونڈے میں مسلسل چھ مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز بنا چکی ہیں۔ میتھالی راج نے نیا سنگ میل آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجام دیا۔ وہ ویمنز کرکٹ میں ڈی آرایس کا درست استعمال کرنے والی پہلی کپتان بھی بن گئی ہیں۔