میاں بھائی۔حیدرآبادی ریپ گانا ہوا وائیرل۔ دوکروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ ویڈیو

حیدرآباد۔ ڈگری فائنل ائیر کے طالب علم روہان ارشد نے یوٹیوب چیانل پر ریب گانا ’’میاں بھائی ‘‘ اپلوڈ کیا۔ اب اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 21ملین سے زیادہ ہوگئی ہے اور لاکھوں لائیک بھی اس گانے کو ملے ہیں۔

تلنگانہ ٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق روہان ارشد کے دوست اس گانے ’’میاں بھائی‘‘ میں کام کیا ہے۔یہ ویڈیو نہ صرف یوٹیوب پر وائیرل ہوا ہے بلکہ فیس بک پر ‘ ٹک ٹاک وغیرہ پر بھی تیزی سے ساتھ شیئر کیاجارہا ہے

خبر یہ بھی ہے کہ ارشد نے یہ گانا لکھا ہے جبکہ موسیقی ان کے دوست عادل بختاور نے دی ہے۔اس گانے میں ’چچا‘ پیالی چائے‘ چبوترے‘ لونڈے او رپوٹیوں ‘ کے الفاظ کا استعمال کیاگیا ہے ۔ویڈیو سرخیوں میںآنے کے بعد ارشد نے بتایا کہ 22نومبر کو انہوں نے یہ ویڈیو اپلوڈ کیاتھا۔

تاہم انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔

ارشد نے کہاکہ انہیں نے دوستوں توفیق شیخ اور عبدالعزیز کی حوصلہ افزائی کے بعد ہی گانا اپلوڈ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ارشد نے اپنے اس گانے میں حیدرآبادی تہذیب کی عکاسی کی ہے۔ اب یہ گانا اس قدر وائیرل ہوگیا ہے کہ دنیا بھر میں نوجوان طبقہ پارٹیوں میں بھی یہ گانا بجارہا ہے۔