حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : میاکس کیور ہاسپٹلس نے کل سرکردہ ہیلت کیر مقام کے طور پر عصری آرتھوپیڈک اینڈ جوائنٹ ری پلیسمنٹ سنٹر کا اعلان کیا ہے ۔ اس سنٹر کا افتتاح سابق ہندوستانی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے مادھا پور میں میاکس کیور ہاسپٹلس کے کیمپس میں کیا ۔ جامع آرتھوپیڈکس کی ٹیم اور عصری ذرائع وسائل سے لیس یہ سنٹر عام سے پیچیدہ صورت حال بشمول اسپورٹس میڈیسن اور ٹراما انجیوریز سے نمٹے گا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیل کرشنا ، ایم ڈی میاکس کیور ہاسپٹلس نے کہا اس سہولت کی اصل مضبوطی اس کی آل اسٹار سوپر اسپیشلسٹ ٹیم ہے جو ٹراما اور دیگر پیچیدہ صورتوں سے نمٹنے کے لیے ملٹی ڈسپلیزی اپروچ کو اختیار کرے گی ۔ وی وی ایس لکشمن نے آج کی اسپورٹس اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر ای کرشنا کرن ڈائرکٹر آرتھوپیڈکس اور ڈاکٹر سنیل ایپسنگی کوڈائرکٹر آرتھوپیڈکس و دیگر سرکردہ میڈیکل پروفیشنلس اور اسٹاف اس موقع پر موجود تھے ۔۔