میانمار بحران۔ایران کی مدد کے لئے پیشقدمی۔شیعہ ڈاکٹرس سنی اقلیت کا علاج کریں گے۔

برما۔ ایک ایرانی عہدیدار کے بیان کے مطابق ایران نے ڈاکٹرس کا گروپ میانمار روانہ کرنے کی تیار کرچکا ہے جو میانمار کے مسلمانوں کے لئے ایک عارضی اسپتال تیار کریگااور ان کا علاج بھی کریگا۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار ابراہیم راحیم پور نے کہاکہ’’ پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایرانی قانون سازوں نے روہنگی مسلمانوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اور مصائب زدہ اقلیتی طبقے کو ایران کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے حالات کا جائزہ لیا‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ تہران روہنگی مسلمانوں کی میانمار میں مدد کے لئے ایک شپ مینٹ تیار کررہا ہے‘‘۔

ڈپٹی ایرانیان خارجی منسٹر فار ایشیاء راحیم پور نے کہاکہ ’’ امداد سے لدا پہلا جہاز جمعہ کے روز ارکھین کے علاقے میں پہنچے گا۔بنگلہ دیش اور میانمار کی حکومت سے اس ضمن میں بات ہوئی ہے ۔ہم ہوائی جہاز کی اجازت کا انتظار کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ اشیاء ضروریہ پر مشتمل ایک سو ٹن سامان تیار ہے ۔ سارا سامان بیک وقت روانہ نہیں کیاجاسکتا اس لئے پچاس ٹن کا سامان روانہ کرنے کی تیار ی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ سربراہی بنگلہ دیش کی سرحد پر موجودمیانمارکے پناہ گزین اور میانمار کے اندر پھنسے ہوئے روہنگی مسلمانوں تک پہنچانے کاکام کیاجائے گا‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=7wNCKAXsyGk