مہیندرا ہالیڈیز کے پہلے لکی ڈرا ونر کا اعلان

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کی سرکردہ لیجر ہاسپٹلیٹی برانڈ ، مہیندرا ہالیڈیز اینڈ ریسارٹس انڈیا لمٹیڈ (MHRIL) کی جانب سے اس کے پہلے لکی ڈرا آفر کے ونر کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پہلے انعام Mercedes A-180 CDI کے ونر میں مسٹر ستیش کمار نٹکلا ہیں جو چتور ، آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے جیولر اینڈ گولڈ ٹریڈر ہیں یہ آفر جو 4 اکٹوبر اور 2 نومبر 2014 کے درمیان خریدی گئی ممبر شپس پر دستیاب تھا ۔ ہندوستانی نیشنلس کے لیے کھلا تھا اور اس میں ملک بھر سے کافی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ۔ ونرس کا انتخاب ایک الیکٹرانک لکی ڈرا سسٹم کے ذریعہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسز دیپالی نائر ، سی ایم او ، ایم ایچ آر آئی ایل نے کہا کہ مہیندرا ہالیڈیز کی جانب سے یہ پہلا آفر ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اس کی اچھی پذیرائی کی گئی ۔۔