حیدرآباد۔/9 مئی، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم پی وی این آر ایکسپریس وے پلر نمبر 1 کے قریب ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس ہمایوں نگر نے بتایا کہ نامعلوم شخص ایکسپریس وے سے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں محفوظ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔
رُکے ہوئے آئیل ٹینکر سے بس ٹکر ا
جانے کے سبب 20باراتی زخمی
حیدرآباد، 9مئی (سیاست نیوز) باراتیوں کو لے جانے والی بس کے ٹہرے ہوئے آئیل ٹینکر سے ٹکر ا جانے کے سبب 20باراتی زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ کل شب ضلع نلگنڈہ کی نارکٹ پلی۔ آدنکی شاہراہ پر پیش آیا۔ اس حادثہ میں 20باراتی زخمی ہوگئے۔