مہاراشٹرا کے وزیر پر سیاہی پھینکی گئی ‘ شیوسینا کارکن گرفتار

ممبئی 23 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں وزیر مال بالا صاحت تھوراٹ پر ایک تقریب کے دوران سیاہی پھینکنے والے ایک شیوسینا ورکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ احمد نگر ضلع میں پیش آیا تھا ۔ شیوسیانا کارکن بھاؤ صاحب ہاسے دھنگر برادری سے تعلق رکھتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھوراٹ سنگمنیر تعلقہ میں ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنی کار میں بیٹھ رہے تھے ۔ اس واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تھوراٹ نے کہا کہ یہ ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے جبکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرس کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے ۔