ممبئی ۔ 13 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : مہاراشٹرا میں راج ٹھاکرے کی زیر قیادت نونرمان سینا کو اس وقت جھٹکا لگا جب پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی نے آج حکمران بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راؤ صاحب راناوے نے سابق ارکان اسمبلی پروین واریکر وسنت گیتے ، رمیش پاٹل اور کاشی ناتھ میگل کے علاوہ ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتوں کے سابق عہدیداروں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا حالیہ پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ایم این ایس پارٹی لیڈروں کی اس دل بدلی سے مزید کمزور ہوجائے گی ۔ مہاراشٹرا اسمبلی کی 288 نشستوں میں پارٹی کو صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ مذکورہ لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔۔