نئی دہلی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے ساتھ اپنے راستے الگ کرلینے کے بعد کانگریس نے 15 اکٹوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے 143 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں سینئر لیڈر شیواجی راؤ موگھے اور دوسرے قائدین بھی شامل ہیں۔ پارٹی نے اپنی پہلی فہرست کل ہی جاری کی تھی ۔ پردیش کانگریس کے ترجمان سچن ساونت کو ممبئی میں منگتھانے سے نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق پی سی سی صدر پرتاپ راؤ بھوسلے کے فرزند مدن بھوسلے کو ستارا ضلع میں وئی سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان اور دوسرے قائدین بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔ سینئر لیڈر نارائن رانے کے فرزند نتیش رانے اور صدر پردیش کانگریس مانک راؤ ٹھاکرے کے فرزند راہول ٹھاکرے بھی امیدواروں میں شامل ہیں ۔ راہول یوت مل سے اور نتیش کنکؤلی سے مقابلہ کرینگے ۔