مہاراشٹرا میں وزیراعظم کی تقاریب کا شیوسینا کے بائیکاٹ کا اعلان

ممبئی ۔ 18 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سے متصادم حلیف شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی کے ممبئی اور پونے کے دورہ کے دوران مجوزہ تقاریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شیوسینا کے سینئر قائد نے کہا کہ کیونکہ پارٹی صدر اودھو ٹھاکرے کو وزیراعظم کی تقاریب میں مدعو نہیں کیا گیا ہے اس لئے پارٹی قائدین اور کارکنوں نے وزیراعظم کی تقاریب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں بائیکاٹ کا اعلان شائع کیا گیا ہے۔