ممبئی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے انتخابات جو چوتھے اور آخری مرحلہ میں منعقد ہوں گے صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں، اس کے بعد مہم کا اختتام عمل میں آئے گا۔ جمعہ کو صدر کانگریس راہول گاندھی اور وزیراعظم نریندر مودی مہاراشٹرا میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کی شام نریندر مودی باندرہ کرلا کامپلکس میں اور راہول گاندھی اُسی وقت ناسک میں عوام سے خطاب کریں گے۔ مہاراشٹرا میں صدر کانگریس نے ابھی تک ناگپور، وردھا، چندراپور، ناندیڑ اور پونا میں طلباء سے خطاب کیا۔ صدر مہاراشٹرا کانگریس ملند دیورا سے جب دریافت کیا گیا کہ قومی قیادت نے مہاراشٹرا کو کیوں نظرانداز کیا ہے تو اُنھوں نے کہاکہ یہ صحیح نہیں ہے۔ کیوں کہ مہاراشٹرا میں کانگریس کا خاصا اثر پایا جاتا ہے اور کانگریس کے تمام سینئر قائدین نے مہاراشٹرا کا دورہ کیا۔