مہاراشٹرا میں آئندہ ہفتے نئی حکومت کے قیام کا امکان

ممبئی 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں نئی بی جے پی حکومت امکان ہے کہ 29 یا 30 اکٹوبر تشکیل دی جائیگی ۔ مہاراشٹرا کیلئے بی جے پی کے مرکزی مبصر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ امکان ہے کہ پیر کو یہاں آئیں گے اور آئندہ دن لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب کیا جائیگا ۔ بی جے پی اور شیوسینا کے مابین پس پردہ مشاورت چل رہی ہے ۔

انتخابات کیلئے وقت سازگار نہیں : نیشنل کانفرنس
سرینگر 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میںانتخابات کیلئے وقت سازگار نہیں ہے کیونکہ وہاں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد باز آبادکاری کام چل رہا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ اب جبکہ کمیشن نے اپنی دانست میں وقت صحیح محسوس کرتے ہوئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے ایسے میں ان کی پارٹی تبادلہ خیال کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا یہ احساس ہے کہ ریاست میں ابھی وقت مناسب نہیں ہے کہ وہاں انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔