مہادیوپور میں اقدام خودکشی کے واقعات، چار کی حالت تشویشناک

مہادیوپو۔/28 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہادیوپور منڈل اورکندرام منڈل کے علاوہ بلہار منڈل سے ایک ہی دن میں دو خواتین اور دو طالبات نے اقدام خودکشی کیا۔ تفصیلات کے مطابق سملتا 21سال موضع مدولا پلی مہادیو پور منڈل نے کیڑے مار دوا پی کر اقدام خودکشی کرلی۔ سملتا نے سیاست نیوز کوبتایا کہ شوہر کی ہراسانی اور شراب نوشی کی عادت اور گھر میں موجود اشیاء کی فروخت کرکے شراب نوشی کرنے اور اسے مار پیٹ کرنے پر تنگ آکر اس نے اقدام خودکشی کیا۔ مبارم منڈل ازلاپلی موضع سے تعلق رکھنے والی گڈم ملیشوری 17سال کے علاوہ ٹی رجیتا 18سالہ موضع ردرارم ملہار منڈل کے علاوہ انکوری شنکرما 35سالہ موضع چنتا کانی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بھی اقدام خودکشی کیا ۔ اقدام خودکشی کرنے والوں میں رجیتا کی حالت نازک ہونے پر اسے ورنگل روانہ کردیا گیا۔ دیگر مہادیوپور ایریا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔