ویلنگٹن ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے شعبہ انسداد رشوت ستانی نے آج واضح طور پر ان اندیشوں کو مسترد کردیا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان برنڈن مک کلیم کو 2008 ء کے دوران مبینہ میچ فکسنگ کیلئے رجوع ہونے والوں کے بارے میں اطلاع نہ دینے سے متعلق سزا سے بچانے کیلئے کوئی معاملت طئے کی گئی ہے ۔ رونی فلانگان نے ’’نیوز ٹاک زیڈ بی‘‘ کو دیئے گئے ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ’’ میں آپ سے قطعی اور واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ برنڈن مک کلیم کے ساتھ کوئی ساز باز نہیں کی گئی ہے ‘‘ ۔ انہوں نے اس قسم کے الزام کو شرانگیزی اور احمقانہ بکواس قرار دیا ۔ مک کلم نے 2011 ء میں کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے ایک ساتھ 2008 ء میں میچ فکسنگ کیلئے ان سے رجوع ہوئے تھے ۔
سندھو ملائیشیا ماسٹرس فائینل
میں داخل
پنیالگ ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرکردہ شٹلر پی وی سندھو آج کوریا کی پہلے مقام کی حامل شٹلر ہیون سنگ کو سنگلز ٹائیٹل میں شکست دے کر 120000 روپئے کے انعام پر مشتمل ملائیشیا ماسٹرس گرینڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنلز میں داخل ہوگئیں ۔ عالمی چمپئین شپ میں دوہرے برونز میڈل کی حامل سندھو نے عالمی نمبر آٹھ کی حامل اپنی کوریائی حریف سنگ کو سیمی فائنل میں 21-19, 12-21, 21-10 سے شکست دی ۔ عالمی نمبر 12 کی حامل سندھو جو 2013 ء میں اس ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی تھیں پانچ ویں مرتبہ گرینڈ گولڈ پری میں کھیل رہی ہیں ۔