کوڑنگل ۔ 29 ؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ متصل منڈل بمرس پیٹھ کے مقام تمکی میٹلہ کے متوطن جناب شیخ نصیرالدین عمر 65 سالہ اپنی اہلیہ کوثر بیگم کیساتھ عزم حج کیلئے 20جولائی کو روانہ ہوئے تھے ۔ موصوف کااچانک خرابی صحت کی بناء گذشتہ روز مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے ۔ گذشتہ شب میں وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب حافظ شیخ جمیل الدین کے والد بزرگوار تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9701624762 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔