مکہ مکرمہ میں مربوط ٹرانسپورٹ نظام

مکۃ المکرمہ ۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مکہ انٹیگریٹیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے آغاز کی کاغذی تیاریاں زور و شور سے مکمل ہوچکی ہیں جہاں متعلقہ حکام 25.5 بلین سعودی ریال کے مصارف والے اس پراجکٹ کیلئے ٹنڈرس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد پراجکٹ کو قطعیت دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اس مقدس شہر میں موجود پراجکٹ مشاہیر ٹرین کے علاوہ یہ تیسرا پراجکٹ ہوگا ۔مشاہر ٹرین کا استعمال حج کے دوران کیا گیا ۔ تیز رفتار حرم ریل سرویس بھی ا ن میں شامل ہے ۔ ٹرین خدمات کے ساتھ بسوں کی خدمات کومربوط رکھنا اس پراجکٹ کی خصوصیت ہوگی جو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ نظام جیسے میٹرولائنز کا بھی احاطہ کرے گا اور اسطرح ایکسپریس بس لائنز ، لوکل بس اور شٹل بس سرویس اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے مسافرین ، عازمین اور دیگر مقامی افراد کے لئے سہولت بخش ثابت ہوں گی ۔