حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی اطلاع کے بموجب اقراء قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ سیدنا عثمان غنیؓ و سیدنا بلالؓ ایوارڈس قرات کلام پاک و اذان کے مقابلے اتوار 8 جولائی کو صبح 8 بجے سے تاریخی مکہ مسجد میں منعقد ہوں گے ۔ مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نگرانی کریں گے ۔ دوران مقابلہ امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ فن قرات کی اہمیت پر خطاب کریں گے ۔ قاری محمد عبدالخالق انظر کی تلاوت کلام اللہ اور ڈاکٹر قاری طیب پاشاہ قادری کی نعت رسولؐ سے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ حافظ و قاری محمد عبداللہ کلیمی قاری محمد عبدالمنان قاری غلام احمد نیازی حکم کے فرائض انجام دیں گے ۔ قاری محمد ریاست خاں اعجاز قاری محمد ناصر حسین معاونین ہوں گے ۔ مقابلے کے اختتام پر نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ تاہم انعامات کی تقسیم 27 جولائی کو سوسائٹی کے سالانہ جلسہ قرات میں عمل میں آئے گی ۔ امیدواروں سے 7-30 بجے صبح ہی مکہ مسجد میں حاضر رہنے کی گذارش کی گئی ہے ۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔۔