نظا م آباد :8؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، مئیر آکولہ سجاتا ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، کمشنر وینکٹیشورلو نے مکان نمبروں کو باقاعدہ طور پر تحریر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مکانوں پر واقع نمبرات کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیںلہذا اس مسئلہ کے حل کیلئے مکانوں پر نمبر تحریر کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اس خصوص میں موظف تجربہ کار عہدیدار کی خدمات کو حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روس، مئیر آکولہ سجاتا، رکن اسمبلی گنیش گپتا نے پائور پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلات حاصل کی اور شہر میں مکانوں پر واقع نمبرات درست نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیںاور پولنگ اسٹیشن میں بھی مسائل پیش آرہے ہیں اور جامع خاندانی سروے کے موقع پر بھی تکالیفات کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹر شناختی کارڈ اور آدھار لنک کو بھی مسائل پیش آرہے ہیں اور محکمہ ڈاک (پوسٹل ) کے ملازمین کو بھی پتہ لگانے میں مشکلات پیش آرہے ہیں ۔ نظام آباد کو اسمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل کئے جانے کے امکانات ہیں لہذا مکانوں پر نمبر باقاعدہ طورپر تحریر کرنے کیلئے اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں تجربہ کار عہدیدار، سیاسی قائدین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ باقاعدہ طورپر انجام دینے کی صورت میں مسائل کی یکسوئی کی جاسکتی ہے ۔ لہذا کارپوریشن کے عہدیدار اس خصوص میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔