حیدرآباد /17 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میڑپلی میں ایک شخص مکان سمت جلکر خاکستر ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ وی آنند جو میڑپلی کے علاقہ بوڈ اپل میں رہتا تھا ۔ آنند ایک جھونپڑی میں رہتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات برقی گل ہونے کے سبب اس شخص نے اپنے مکان میں روشنی کرنے کیلئے چراغ جلایا ۔ اس دوران جھونپڑی سمیت جل کر خاکستر ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔