نظام آباد:3؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)Iٹائون پولیس اسٹیشن کے دورکا نگر میںمقفل شدہ مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے سارقوں نے سونے کی اشیاء کا سرقہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایس ایچ اوIٹائون نرسنگ یادو نے بتایا کہ دورکا نگر کے سرینواس چاری اپنے آبائی مقام بورگائوں(پی) مکان کومقفل کرکے گئے ہوئے تھے نامعلوم سارقوں نے مقفل شدہ مکان کی نشاندہی کرتے ہوئے قفل شکنی کی اور مکان میں داخل ہوکر الماری میں موجود 3تولہ سونے کے طلائی زیورات اور چاندی کا سرقہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔ سرینواس چاری دوسرے روز اپنے مکان پہنچ کر دیکھا تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا اور الماری کھلی ہوئی تھی جس پر انہوں نے فوری Iٹائون پولیس کو اطلاع دینے پر Iٹائون پولیس یہاں پہنچ کر کارروائی کی اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خانگی اسکول بسوں کے
خلاف کارروائی
نظام آباد:3؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر راجہ رتنم نے بتایا کہ یہ کل شام شہر کے کنٹیشور، ارسہ پلی کے علاقہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے اسکول بسوں کی تنقیح کرتے ہوئے فٹنس کے بغیر چلائے جانے والی 5 بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم آئی وی پون، سرینواس نے کنٹیشور، ارسہ پلی کے علاقہ میں اسکول بسوں کی تنقیح کرتے ہوئے 5 بسوں پر مقدمہ درج کیا ۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ سے خواہش کی اپنی بسوں کو فٹنس کرائیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی قواعدگی پر سختی سے عمل کریں ۔