کاماریڈی:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی منڈل موضع اڈلور کے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم سارقوں نے 2تولہ سونا ،12 ہزار روپئے لیکر فرارہوگئے سب انسپکٹر کاماریڈی رورل نریندرریڈی نے بتایا کہ اڈلور کے محمد نعیم الدین اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے گندھاری منڈل کے موتے سنگم گئے ہوئے تھے نامعلوم سارقوں نے ان کے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے الماری میں موجودہ 2تولہ سونے کے زیورات،12 ہزار روپئے نقد ،25تولہ چاندی لیکر فرارہوگئے۔ محمد نعیم الدین گھر پہنچ کر دیکھا تو ان کے مکان کی قفل شکنی کی گئی تھی گھر میں داخل ہوا تو سارا سامان بکھرا ہوا تھا جس پر فوری دیون پلی پولیس میں شکایت کرنے پر سب انسپکٹر نریندرریڈی یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور کلوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
گورنمنٹ کالجوں میں داخلے
نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ اور انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج در پلی کی اطلاع کے بموجب دونوں ڈگری کالجوں کے سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انٹر کامیاب طلباء ضروری اسنادات اور چار عدد فوٹوز کے ساتھ کالج کے اوقات کار میں رجوع ہوکر اپنے داخلوں کی کاروائی مکمل کر لیں۔ موڑتاڑ ڈگری کالج میں تلگو میڈیم بی اے ۔ بی کام اور بی ایس سی جنرل کورسز ہیں۔ جب کہ درپلی کالج میں تلگو میڈیم بی اے بی کام جنرل کورسز ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ7جون مقرر کی گئی ہے۔انٹر اڈوانس سپلمنٹری میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی اپنے ہال ٹکٹ کی نقل کے ساتھ داخلہ فارم لے سکتے ہیں۔