لندن 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اویس شاہ جن کا آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ تحقیقات میں سپریم کورٹ کی سنوائی کے دوران نام لیا گیا ہے انھوں نے اِس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کبھی انھیں سمن جاری نہیں کیا تھا۔ جسٹس مکل مڈگل کی صدارت میں جس کمیٹی نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی تحقیق کی ہے اِس میں اویس شاہ کا نام بھی منظر عام پر آیا ہے