مڈمانیر ڈیم سے پانی چھوڑ کا مطالبہ

کریم نگر میں کانگریس کارپوریٹر آکولا پرکاش کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 22 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کریم نگر میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کا فی الحال واحد طریقہ یہ ہوگا کہ مڈمانیر سے 2 ٹی ایم سی پانی مڈمانیر ڈیم کے لئے چھوڑا جائے ۔ کانگریس کارپوریٹر آکولا پرکاش نے مطالبہ کیا ۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مڈمانیرمیں 5 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ ہے ۔ اسی لئے مسئلہ کے لئے ریاستی وزیر کے ٹی آر کے علم میں لا یا جا رہا ہے ۔ ڈیم سے پانی نہ ملنے کی وجہ سے بوسٹرس سے پانی کو کھینچا جا رہا ہے۔ یہ پانی چار ماہ کے لئے ناکافی ہے ۔ پینے کے پانی کی سربراہی میں کمشنر و مئیر بری طرح ناکام ہیں ۔ روزآنہ پانی کی سربراہی کا وعدہ کر کے دو دن میں ایک گھنٹہ بھی پانی نہیں دیا جا رہا ہے ۔ درمیان میں پائپ پھٹ جانے سے آلودہ پانی آ رہا ہے ۔ کئی بار توجہ دلانے پر بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ سرسلہ سدی پیٹ مشن بھگیرتا کے لئے پانی بند کر دینے کا مطالبہ کیا ۔ ڈیجٹیل کو کمشنر کے پاس دستاویزات زیر التواء ہیں ۔ لائینس سرویرس کو اب تک تجدید نہ کرنے کی وجہ سے عمارتوں کے تعمیراتی کام رکے ہوئے ہیں ۔ 174 کروڑ کے کاموں کی تا حال شروعات ہی نہیں ہوئی ۔ موسم بارش کے آنے پر تمام ترقیاتی کام روک دیئے جانے کا خطرہ ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں کارپوریٹر اجیت راؤ جی اوماپتی ‘ بچی ریڈی نریلا پرساد و دیگر موجود تھے ۔