مپما کے عہدیداروں پر کلکٹر کی برہمی

نظام آباد۔10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مپما کے عہدیداروں کی کار کردگی پر ضلع کلکٹر نے ناراضگی ظاہر کی ہے مپما کے عہدیداروں کی کارکردگی کا ضلع کلکٹر نے کل رات اپنے چیمبر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ سال 2013-14 کے دوران ضلع کے 4 بلدیہ جات میں منظور کردہ قرضہ جات کی تفصیلات حاصل کی اس موقع پر عہدیداروں نے بتایا کہ 55 کروڑ کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں 53 کروڑ سیلف ہیلپ گروپوں کو قرضہ جات کی تقسیم عمل میں لائی گئی چاروں بلدیہ میں اس سال 135 سیلف ہیلپ کے نئے گروپس کا قیام اسی طرح 176 سیلف ہیلپ گروپوں کا زائد طورپر قیام کیا گیا 25 جسمانی معذورین کے گروپوں میں سے 45 گروپ قائم کئے گئے 50 خواتین کے گروپوں کے منجملہ 53 گروپوں کو قائم کیا گیا ۔ استری ندھی کے تحت خواتین کو 4 کروڑ 24لاکھ روپئے کے قرضہ جات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ضلع میں جدید طورپر خواتین کیلئے5 سری شکتی بھونس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے جس میں سے ایک کا ابھی تک افتتاح نہیں کیا گیا باقی 4 زیر تعمیر ہے لیکن عہدیداروں کی کارکردگی عدم اطمینان بخش ہونے کی وجہ سے ضلع کلکٹر نے ناراضگی ظاہر کیا ہے مزید گروپس کے قائم کیلئے بھی ہدایت دی ہے اس اجلاس میں مپما کے پی ڈی ستیہ نارائنا، ڈپٹی ایم سری دھر ریڈی بھی موجود تھے۔