مٹ پلی۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے سب کلکٹر اور انچارج جے سی ضلع جگتیال محمد مشرف علی فاروقی اپنے خانگی اُمور پر سکم ریاست جارہے ہیں جو کہ 3 اکٹوبر تا 11 اکٹوبر تک رخصت پر ہیں۔ 12 اکٹوبر کو آکر اپنا جائزہ حاصل کرلیں گے۔ مشرف علی فاروقی ضلع جگتیال کے انچارج جے سی بھی ہیں۔ ضلع کے نئے تقرر کردہ جی راجیشم جے سی ہیں وہ ایک یا دو دن میں اپنے جائزہ حاصل کریں گے۔
اراضیات سے محروم کسانوں میں
رقمی چیکس کی تقسیم
گجویل۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی گجویل کے مرکوک منڈل کے مواضعات بہلم پور ، مامیڈیلا کے علاوہ موضع تھانے دار پلی سے گذشتہ چھ ماہ قبل کونڈہ پوچما چیک ڈیم وریزروائر کی تعمیر کیلئے متعلقہ تین دیہاتوںکے کم از کم پانچ سو سے بھی زیادہ کسانوں کی 1624ایکر اراضیات کو اس چیک ڈیم کی تعمیر کے ضمن میں حکومت نے متعلقہ کسانوں کی مرضی سے ان کی زمینات رجسٹریشن کروالئے تھے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں آج مستقر گجویل کی آر ڈی او آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں متعلقہ کسان جو کہ اپنی اپنی اراضیات سے محروم ہوچکے تھے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں موجود کسانوں کو ضلع کلکٹر سدی پیٹ مسٹر وینکٹ رام ریڈی، گجویل آر ڈی او ستیم ریڈی کے علاوہ گجویل ایریا ڈیولپمنٹ عہدیدار ہنمنت راؤ کے ہاتھوں کسانوں میں 9 کروڑ روپیوں کے چیکس تقسیم کئے گئے۔