مٹ پلی۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی میں میونسپل انتخابات کے پیش نظر امیدواروں کی گھر گھر انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ کانگریس پارٹی قائدین سجیت راؤ، یامر راجیا اور دیگر نے وارڈ 7 میں گھر گھر جاکر انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ جبکہ مقامی ایم ایل اے کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ اور ٹی آر ایس قائدین نے بھی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ حلقہ نامپلی کے ایم ایل اے وراثت رسول خاں (ایم آئی ایم) اور مقامی صدر شیخ امجد اور دیگر نے وارڈ 20 میں پیدل دورہ کیا اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کی۔ وارڈ 11 میں بی جے پی کے قائد چٹلاپلی سکھیندر گوڑ اور عبدالحفیظ ایڈوکیٹ (ایم آئی ایم) اور محمد سلیم (کانگریس) نے گھر گھر پہنچ کر ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کی اور ترقیاتی امور انجام دینے کا عہد کیا۔ وارڈ 16 میں ونے لا گنگا رام (کانگریس) اور دیگر وارڈس میں محمد قطب الدین پاشاہ، عبدالحکیم اور دیگر نے ووٹروں کے پاس پہنچ کر ووٹ دینے کی خواہش کی ہے۔