مٹ پلی ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی قائد و سابق زیڈ پی کوآپشن ممبر جناب عبدالستار نے بتایا کہ میدک کے منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں مقامی ایم ایل اے جناب کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ کے ہمراہ پارٹی قائدین جناب عبدالستار ، جناب ڈیلر ملیا ، جناب کاٹی پلی آدھی ریڈی ، جناب رنگورامد گوڑ ، جناب سندیپ ، جناب سرینواس اور دیگر نے حصہ لیا اور ہر گھر گھر پہونچ کر ووٹرس کو راغب کرنے کی کوشش کئے ۔