مٹ پلی 6؍جون:(سیاست ڈاٹ کام ) سروا سکشھا ابھیان کریم نگر کے زیر اہتمام ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی میں منعقدہ گرمائی کلاسس کے اختتامی مرحلہ پر طلباء کو مقامی ایم ای او محترمہ کنکا تارا کے ہاتھوں تدریسی اشیاء نوٹ بکس اور پنوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ایم ای او محترمہ کنکا تارا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسابقتی دور میں اپنی محنت اور لگن کے ساتھ علم حاصل کریں اور با مقصد اور کامیاب زندگی گدارنے کیلئے علم حصول ہر فرد کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے سروا شکشا ابھیان کریم نگر کی جانب سے گرمائی کلاسس کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء کے مستقل کیلئے نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سروا شکشا ابھیان کریم نگر کی جانب سے اے اے ایم او جناب افضَ محی الدین کے علاوہ صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی جناب محمد عبدالحفیظ قریشی صدر مدرس پرائمری اردو میڈیم اسکول جناب محمد اعظم خان و اساتذہ جناب محمد رحیم الدین جناب شیخ فیاض احمد محترمہ نور جہاں محترمہ فائزہ امروز جناب راجندر جناب محمد عبدالعزیز محترمہ صالحہ ناز نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ۔