مٹ پلی میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

مٹ پلی /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی کے قریب ویلولہ روڈ پر سڑک حادثہ کی وجہ سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق مٹ پلی کے آریلا اشوک 30 سالہ ، آٹو ویلولہ سے ہوکر مٹ پلی کی سمت آرہا تھا مٹ پلی سے لاوڈیا راجو آتما کور کے متوطن پیاسنجر آٹو مٹ پلی کے قریب ایلماں مندر کے پاس دونو آٹوز کا ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ٹرالی آٹو کے آریلا اشوک برسر موقع فوت ہوگیا جبکہ پیاسنجر آٹو میں 8 احباب سوار تھے ۔ جنگاساگر کے مادم لمبیا ، کٹلہ کونٹلہ ، لنگاریڈی ، بلاکم راجو کو شدید چوٹ آنے پر 108 ایمبولنس کے ذریعہ مٹ پلی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اس حادثہ میں اشوک کے انتقال کرجانے پر مقامی پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے ۔ اشوک کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے ہیں ۔