مٹ پلی میں جیپ سے غیر قانونی شراب ضبط

مٹ پلی۔/8مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے ایس آئی کرن کمار نے پولیس عملہ کے ساتھ مٹ پلی نئے بس اسٹانڈ پر دھاوے اور گاڑیوں کی چیکنگ کرنے پر جیپ گاڑی سے غیر قانونی شراب 28000 روپئے مالیت کی دستیاب ہوئی ۔ پولیس کی آمد کی اطلاع پر جیپ گاڑی ڈرائیور فرار ہوگیا جس پر ایس آئی کرن کمار جیپ گاڑی اور شراب کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہوگئے۔

یلاریڈی میں لُو لگنے سے
کسان فوت
یلاریڈی۔/8 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈیویژن کے علاقہ لکشما پور پنچایت حدود والے کوٹال کے 50 سالہ کسان کی شدت کی دھوپ سے موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے دن لکشما پور علاقہ میں دھان فروخت کرنے کی غرض سے لے گیا اور فروخت کرنے کے بعد باقی دھان دوسرے دن پیمائش کرنے کی بات کرنے پر دھان کی رکھوالی کرنے وہاں پر ہی سوگیا۔ صبح تک اس کسان کو محو خواب ہی فوت پایا۔ متوفی کو ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی کی شادی ایک ماہ قبل ہی انجام پائی ہے۔ شدت کی دھوپ کی تمازت سے کسان متاثر ہوکر رات کو ہی فوت ہوگیا۔ دھوپ کی تمازت سے ہر فرد کو احتیاط کرنی ضروری ہے۔

Leave a Comment