مٹ پلی ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملا پور منڈل میں متیم پیٹ ، اے گنٹہ ، پنچایتی عمارت کیلئے تعمیر رقم 26 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی رسم انجام دی گئی ۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے نے کہا کہ ریاستی حکومت سڑکوں کی خدمت ، برقی کی صحیح ترسیل ، صنعتوں کا قیام اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے پیشرفت کررہی ہے لہذا تلگودیشم اور کانگریس پارٹی کے احباب ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور دیگر مقامی مسائل کی یکسوئی کیلئے توجہ دی جائے گی ۔ اس موقع پر ایم پی پی بدم وجیا ، ایم پی ڈی او سنتوش کمار ، تحصیلدار رویندر ، ایس آئی شیخ جانی پاشاہ ، سرپنچس دورے راجو ، بھیماریڈی ، وائی ایم پی پی سرلہ ترپتی ، گنگارام اور چیرمین ایلٹی رام ریڈی ، ٹی آر ایس منڈل صدر اینوگورام ریڈی ، بدم نرسا ریڈی ، ڈیلر ملیا ، دوڑے گنگا نرسیا اور دیگر مقامی احباب موجود تھے ۔