مٹ پلی میں تحصیل آفس کے روبرو کانگریس قائدین کا احتجاج

مٹ پلی۔/24فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی قائد ریاستی او بی سی سل کنوینر کوموریڈی وجے آزاد کی قیادت میں مقامی کانگریس پارٹی قائدین بجاراپو سرینواس، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ، محمد رئیس الدین، محد خالد، دونوجووینکٹ، اکولہ پروین، محمد صدام کے علاوہ میونسپل کونسلرس اندے گنگادھر، بورولہ گنگارام نے مٹ پلی تحصیل آفس کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مٹ پلی سمیت دیگر قریبی تین منڈلس ملا پور، ابرہیم پٹنم، کورٹلہ پسماندہ قراردے کر ترقیاتی امور پر توجہ دی جائے۔ مٹ پلی اور کورٹلہ دونوں شہروں کے درمیان پی جی کالج کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ متھیم پیٹ شوگر فیکٹری کو پھر سے بحال کیا جائے۔ ٹی آر ایس قائدین انتخابات سے قبل کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ اقتدار میں آتے ہی کئے گئے وعدوں سے انحراف کررہے ہیں، مقامی سطح پر پینے کے پانی کے مسائل زور پکڑرہے ہیں ان امور کی یکسوئی کیلئے عملی اقدامات کو روبہ عمل لائیں صرف وعدوں اور باتوں سے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں۔

 

صدور مدرسین کو اطلاع
کریم نگر۔/24فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر ایس سرینواس چاری کے بموجب ضلع کے پرنسپالس، ہیڈ ماسٹرس، اسپیشل آفیسرس، گورنمنٹ، ضلع پریشد، ضلع پریشد، سوشیل ویلفیر، ٹرائیبل ویلفیر کے بی بی وی اسکولوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ244اسکولوں کو 9000 فی کس ایک اسکول کو 3ماہ کیلئے ہر ماہ 3000 روپئے مارشل آرٹ لڑکیوں کو سکھانے کیلئے فنڈس کی اجرائی کی گئی۔ اس کی عمل آوری کیلئے انسٹرکٹرس کی تفصیلات اور ان کی کی کراٹے سکھاتے ہوئے 2تصاویر اعلیٰ عہدیداروں کو دکھانے کیلئے دفتر میں داخل کریں۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر ایس سرینواس چاری نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ 25فبروری تک لازمی طور پر کراٹے تربیت کے فوٹوز اور انسٹرکٹر کی تفصیلات آر ایم ایس اے میں داخل کریں۔