مٹ پلی۔/28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی دفتر تحصیل کے روبرو سابق میونسپل چیرمین ایرولہ نرسو کی قیادت میں مقامی بیڑی مزدور وظیفہ یابوں نے دھرنا منظم کرتے ہوئے حکومت و متعلقہ عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ انہیں لائف سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے مستقر کریم نگر جانا پڑ رہا ہے جبکہ کریم نگر جانے کیلئے بیڑی مزدوروں کو دقت اور مسائل درپیش ہورہے ہیں۔ مٹ پلی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں کافی تعداد میں بیڑی مزدور ہیں ان کی سہولت کیلئے مٹ پلی کے احاطہ میں لائف سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے دو مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے۔