مٹ پلی میںگنا کسانوں کی بھوک ہڑتال کا اختتام

مٹ پلی ۔6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متیم پیٹ گنا کسانوں کا بقایا جات کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر پر مقامی گنا کسانوں نے متیم پیٹ شوگر فیاکٹری کے روبرو بھوک ہڑتال منظم کئے ہوئے تھے ۔ یہ ہڑتال دو ہفتوں سے جاری تھی ۔ یہ بھوک ہڑتال گنا کسان سنگم صدر مامڑی نارائنا ریڈی کی قیادت میں مقامی کسانوں کے ہمراہ منظم کی گئی تھی ۔ آج ضلع کلکٹر شریمتی نیتو کماری پرساد نے بھوک ہڑتال مقام پر پہنچ کر کسانوں کے مسائل اور گنا کسانوں کے بلس کے بقایا جات کا جلد از جلد 10دن ادا کئے جانے کا تیقن دیا ۔ اگر متعلقہ عہدیداران 10دن کے اندر رقم ادا کرنے سے قاصر ہوں تو حکومت مزید 15 دنوں بعد رقم ادا کرنے کی مکمل کوشش کریں گی ۔ گنا کسان سنگم صدر مامڑی نارائنا نے کہا کہ گنا کسانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور گنا کراشنگ ڈسمبر کے ماہ میں کیا جائے جس پر کلکٹر شریمتی نیتو کماری پرساد نے اعلیٰ عہدیداران اور چیف منسٹر کے سی آر تک بات پہنچائی جانے کا تیقن پر ‘ کسان کلکٹر کے ہاتھوں لیمو کا شربت پی کر بھوک ہڑتال کو ختم کی ۔ اسموقع پر سب کلکٹر جگتیال کرشنا بھاسکر ‘ ایم پی پی بدم وجئے ‘ زیڈ پی ٹی سی دیوامتیا ‘ سی آئی راجہ شیکھر راجو ‘ ایس آئی راجہ مولی گوڑ اور دیگر موجود تھے ۔